آصف زرداری کا مشن ناکام، کون کس کیساتھ ہے آج 4 بجے پتہ چل جائے گا: پرویز الٰہی

آصف زرداری کا مشن ناکام، کون کس کیساتھ ہے آج 4 بجے پتہ چل جائے گا: پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا مشن ناکام ہو گیا ، کون کس کے ساتھ ہے آج چار بجے پتہ چل جائے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر پرویز الٰہی نے کہا کہ جس شخص نے ساری زندگی سچ نہ بولا ہو اس کی بات ہی نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 186 کی طاقت شو کی ہے ، ساری رات سب دعا کرتے رہے کہ اس میں اضافہ ہو ۔

ادھر ، چوہدری مونس الہی نے پنجاب اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے نمبر پورے ہیں ، نمبر کم نہیں بلکہ زیادہ ہی ہوں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا ۔ جس کیلئے حکومتی اتحاد کے پاس اس وقت 180 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس اس وقت 186 ارکین اسمبلی موجود ہے ۔

مصنف کے بارے میں