مسلح افواج کے سربراہان کا اہم اجلاس ، ملکی سلامتی کے ماحول کا جائزہ 

مسلح افواج کے سربراہان کا اہم اجلاس ، ملکی سلامتی کے ماحول کا جائزہ 
سورس: File

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا اہم  اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ملک کے دفاعی و سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف محمد امجد نیازی ، ایئرچیف ظہیراحمد بابر ،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔خاص طور پر مغربی سرحدوں، کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں افغانستان میں امن کی اہمیت اور متعلقہ امور بھی زیر غور کیا گیا۔

اجلاس میں افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔اجلاس  میں  دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا گیا۔

مصنف کے بارے میں