آصف زرداری نے بحران کا خاتمہ کردیا، چودھری شجاعت کا کردار جمہوریت کی جیت ہے: وزیر اعظم 

آصف زرداری نے بحران کا خاتمہ کردیا، چودھری شجاعت کا کردار جمہوریت کی جیت ہے: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چودھری شجاعت حسین چودھری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں