پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 186 ایم پی ایز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے 

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 186 ایم پی ایز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے 
سورس: File

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے 186 ایم پی ایز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔ ارکان کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف ابھی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر گفتگو کرتے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کروں گی اب بھی عدالت کو کھولیں۔ ہم 186 ایم پی ایز ہیں اور منتخب ہیں۔ 

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار نہ دیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی اس فیصلے کو فوری رد کیا جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں