انتخاب میں شکست ، چودھری پرویز الہٰی کا پہلا رد عمل سامنے آگیا 

انتخاب میں شکست ، چودھری پرویز الہٰی کا پہلا رد عمل سامنے آگیا 
سورس: File

لاہور: چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ق پنجاب کا 20 سال سے صدر ہوں۔ ڈپٹی سپیکر نے آئین سے غداری کی  اور توہین عدالت کی ہے۔ یہ بہت بڑا غدار ہے۔ ہم سپریم کورٹ آئے ہیں لہذا سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ میں منتخب ہوا لیکن فیصلہ میرے خلاف دے دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت تھی۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ چودھری شجاعت کے بارے میں بات نہ کریں پارلیمانی لیڈر میں ہوں اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے مجھے امیدوار نامزد کیا تھا جب میں جیت گیا تو بے وقوف آدمی نے جیب سے لیٹر نکال لیا۔ 

مصنف کے بارے میں