چیمپئن کپتان سرفراز احمد پر انعامات کا سلسلہ جاری

چیمپئن کپتان سرفراز احمد پر انعامات کا سلسلہ جاری

کراچی :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم پر انعامات کی بارش کی جاری ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ، ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیاگیا تو  جے ایس بینک میں اس سلسلے میں پیش پیش رہا ۔ جے ایس بینک کی جانب سے چیمپیئن کپتان کو  ’’بی ایم ڈبلیو‘‘گاڑی جبکہ بحریہ ٹاون کی طرف سے 250گز کا پلاٹ دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز کونجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں ان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو بری طرح شکست سے دوچار  کرنےاور شاندارکارکردگی پر جے ایس بینک کی طرف سے (BMW ) گاڑی سے نوازا گیا اور یہی نہیں اس موقع پر بحریہ ٹاون کرا چی نے بھی کپتان کو بحریہ ہاوسنگ سوسائٹی میں 250گز کا پلاٹ دیا.

یاد رہے کہ یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شرمناک شکست سے دوچار کیا اور تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا ٹائٹل جیتا ہے ۔ فائنل میچ میں فخر زمان کے 114 رنز  اور محمد عامر ، حسن علی اور شاداب خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بھارت کو چاروں شانے چت کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں