قطری امیر کا نئے سعودی ولی کو مبارک باد کا پیغام

قطری امیر کا نئے سعودی ولی کو مبارک باد کا پیغام

دوحہ : سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ نائف کی برطرفی کے بعد شہزاد ہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بنا دیا گیا ہے۔
ولی عہد کے ساتھ ساتھ وہ اپنا پرانا عہدہ وزیر دفاع بھی اپنے پاس رکھیں گے اور نائب وزیر اعظم کے طو رپر بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے گے ۔
محمد سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد دنیا بھر سے مبارک باد کاسلسلہ جاری ہے تاہم اس صورت حال میں قطر کی طرف مبارک باد کا پیغام آنا انتہائی اہم قرار دیا جارہاہے ۔ گزشتہ روز قطر امیر نے سعودی فرمانروا کو خیر سگالی اور مبار ک باد کا پیغام بھیج کر اس بحرانی کیفیت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر دیا ہے ۔
قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اپنے پیغام میں مبارک باد اور دونوں ممالک کے بھائی چارے کے رشتے کی بھی بات کی ہے ۔ماہرین کے مطابق قطر ی امیر کی طرف سے محمد سلمان کو مبارک باد کا پیغام بھیجنا انتہائی اہم سمجھا جارہاہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.