آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،کشمیر ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانولہ میں 57، نورپورتھل 53، بہاولپور(ائیرپورٹ45،سٹی 29)، اوکاڑہ 43، سیالکوٹ(ائیرپورٹ41،سٹی 31)، منڈی بہاوٰالدین، فیصل آباد، ملتان 39، جہلم 37، رحیم یار خان34، گجرات 33، خان پور29، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، لاہور(پنجاب یونیورسٹی 30،سٹی23، ائیرپورٹ 16)، منگلا 23، جھنگ 22، ڈی جی خان 21، مری 17، قصور16، ساہیوال10، کامرہ، بھکر08، میانوالی 07، سرگودھا (سٹی 06، ائیرپورٹ 05)، جوہرا?باد06، چکوال، بہاولنگر 04، لیہ 02، کوٹ ادو، راولپنڈی 01، مظفرآباد44، کوٹلی25، راولاکوٹ16، گڑھی دوپٹہ14، کاکول27، چراٹ23، بالاکوٹ12، پارہ چنار06، پشاور(سٹی 04، ائرپورٹ 01)،بارکھان35، گلگت استور 04، چلاس 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21اورزیادہ سے زیادہ 31،اسلام آباد 21اور28،کراچی 30اور35،پشاور میں کم سے کم 21اور زیادہ سے زیادہ 29،کوئٹہ19اور37،گلگت 18اور28،جبکہ چترال میں کم سے کم 19اورزیاد ہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.