متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال شروع ہو گئی

متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال شروع ہو گئی

متحدہ عرب امارات :متحدہ عرب امارات میں حیرت انگیز طور پر واٹس ایپ کال کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود غیر ملکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اہل خانہ سے واٹس ایپ کال کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال کا ہونا مقامی افراد کے لیے ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہے کیونکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ پر وائس یا ویڈیو کال کرنے پر پابندی عائد تھی۔ فی الوقت واٹس ایپ کال موبائل ڈیٹا اور وائی فائی دونوں سے کی جا رہی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس ضمن میں متعلق حکام سے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.