مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے لئے ریپڈ ایکشن فورس مامور

مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے لئے ریپڈ ایکشن فورس مامور

مکہ :مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والوں کو الشمیسی چیک پوائنٹ اور دیگر تمام گزر گاہوں کو عبور کرتے ہوئے وہاں سعودی سکیورٹی فورسز کے ہر دم چوکس وتیار اہلکار نظر آتے ہیں۔ اس دوران ریپڈ ایکشن فورس کے کمانڈر میجر محمد سعد القرنی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کے ارکان کو ہدایات دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔

عربی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میجر القرنی نے بتایا کہ ہم بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کے لیے انسانی خدمت پیش کرتے ہیں۔ اس دوران ضرورت کے مطابق ہدایت ملنے پر فوری مداخلت کی کارروائی بھی انجام دیتے ہیں۔الشمیسی چیک پوائنٹ پر متعین سارجنٹ صالح الربیعان کی عقابی آنکھیں ہر آنے والی سواری کی کڑی نگرانی کر رہی ہوتی ہیں۔

امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہمہ وقت انتہائی چوکنا رہتے ہیں اور ان کے ہاتھوں کی انگلیاں اپنے جدید ترین اسلحے کی لبلبی پر رہتی ہیں۔ریپڈ ایکشن یونٹ کے اہل کار صالح الربیعان نے بتایا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور فوری مداخلت کے یونٹ میں شریک ہوں۔

میں اور میرے تمام ساتھی اس پر فخر کرتے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے انتہائی سعادت کی بات ہے۔سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ کے بیرونی مرکزی راستوں پر دن رات مستقل طور پر ریپڈ ایکشن یونٹوں کو تعینات کر کے مملکت کی سیکورٹی طاقت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں