طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر دی

طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی یرغمالی پروفیسروں کی ویڈیو جاری کر دی

واشنگٹن :افغانستان کے طالبان نے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جِس میں امریکی اورآسٹریلیائی دو پروفیسر نظر آ رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پروفیسرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائی کے حصول کے لیے اِن کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

ساٹھ برس کے امریکی کیون کنگ اور 48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔ انھیں گذشتہ اگست میں بندوق کی نوک پر کیمپس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

افغان طالبان، اِن دو پروفیسروں کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے خواہاں ہیں، جو امریکی قیادت والے بگرام کے فضائی اڈے اور پلِ چرخی نامی افغان قید خانے میں بند ہے۔ یہ بات یرغمال بنانے والوں نے اپنے دو ویڈیو پیغامات میں کہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں