فلم انڈسٹری میں 38 سال برقرار رہنا آسان نہیں تھا، انیل کپور

فلم انڈسٹری میں 38 سال برقرار رہنا آسان نہیں تھا، انیل کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں 38 سال کا عرصہ گزارنا آسان نہیں تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے مبارکاں کے ٹریلر لانچ پر اس حوالے سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور اس دوران مختلف کردار ادا کئے ہیں۔


فلم انڈسٹری میں کچھ حاصل کرنا بہت مشکل ہے جس کے لئے مستقل محنت و لگن سے کام کیا ہے اور سکے لئے انہوں نے درست سمت میں اقدامات کئے جس کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں لمبا عرصہ گزارنے کے لئے کامیڈی اور جذبات پر مبنی فیملی انٹر ٹینمنٹ فلمیں کرنی چاہیئں اور ان کی فلم مبارکاں میں روایتی فیملی انٹرٹنیمنٹ کے تمام مرکبات موجود ہیں جس میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں