2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کر جائے گی،اقوام متحدہ کا انتباہ

2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کر جائے گی،اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی مجموعی آبادی 2050 تک 9 ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی، پوری آبادی کا 50 فیصد پاکستان سمیت 10ممالک میں آباد ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی موجودہ آبادی 7 ارب 60 کروڑ ہے، جو 2030 تک 8 ارب 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔


2050 تک مجموعی آبادی 9 ارب 80 کروڑ جبکہ اس صدی کے آخر تک یہ 11 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔ایک اندازے کے مطابق آبادی میں ہر سال 8 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 233 ممالک کی اس آبادی کا نصف صرف دس ممالک میں آباد ہے۔

ان دس ممالک میں بھارت، نائیجریا، کونگو، پاکستان ، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا یوگنڈا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 تک بھارت چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والاملک بن جائےگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں