آسٹریلیا میں عید الفطر کا اعلان چاند دیکھے بغیر ہی کر دیا گیا

 آسٹریلیا میں عید الفطر کا اعلان چاند دیکھے بغیر ہی کر دیا گیا

کینبرا: مفتی اعظم آسٹریلیا ڈاکٹر ابراھیم ابو محمد نے چاند دیکھے بغیر ہی اتوار کو عید منانے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان امام کونسل کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا جس میں 100سے زائد علماء و امام شریک ہوئے۔ اعلان کے مطابق ہفتے کو چاند کی عمر 19 سے 25منٹ بتائی گئی ہے۔

اجلاس میں ماہر فلکیات کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔ یاد رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی عید الفطر اتوار کو منائے جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں