برطانوی ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ نے لیڈی ڈیانا کے قتل کا اعتراف کر لیا

برطانوی ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ نے لیڈی ڈیانا کے قتل کا اعتراف کر لیا

لندن :برطانیہ ایجنسی کے سابق اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی شہزادی کو ڈیانا محض کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں بلکہ ان کوایک منصوبے کے تحت قتل کیا گیا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق اہلکار پیرسمیں لیڈی ڈیانا کی گاڑی کو حادظہ پیش آنا منصبوبے کا حصہ تھا۔

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ پر چھپنے والی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا کو قتل کرنے والا ایم آئی فائیو کا ایجنٹ اس وقت بستر مرگ پر ہے۔ جان ہاپکنز نامی اس 80 سالہ ایجنٹ نے اپنی موت سے قبل اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہزادی ڈیانا کو قتل کیا۔

جان پاکنز کے مطابق اس نے 1973 سے 1999 تک ایم آئی فائیو میں خدمات سرانجام دیں، اس دوران اس نے 23 افراد کو قتل کیا جن میں آنجہانی شہزادی ڈیانا بھی شامل تھیں۔ جان ہاپکنز کا دعویٰ ہے کہ لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ ان کی وجہ سے شاہی خاندان کی عزت داوپر لگ چکی تھی۔

اس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کو شاہی خاندان کے راز بھی پتہ چل چکے تھے، جنہیں وہ پبلک کرنے کا پروگرام بنا رہی تھیں۔ جان ہاپکنز نے کہا کہ اسے حکم دیا گیا کہ ہر صورت میں لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ہے لیکن ان کی موت حادثہ لگنی چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرا باس پندرہ سال پہلے فوت ہو چکا ہے اور اس منصوبے کے ماسڑ مائند شہزادہ فلپ کو سزا نہیں دی جا سکتی،ادھر برطانیہ کی دیگر ویب سائٹس نے اس خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس ویب سائٹ پر یہ خبر جاری کی گئی، وہ شروع سے ہی جعلی خبر نگاری کیلئے مشہور ہے۔ تاہم ان تمام باتوں کے باوجود پوری دنیا میں لیڈی ڈیانا کے موت کی خبر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں