پاکستان کر کٹ ٹیم بھارت کو سب سے زیادہ ہرانے والی ٹیم بن گئی

پاکستان کر کٹ ٹیم بھارت کو سب سے زیادہ ہرانے والی ٹیم بن گئی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ بھارت کیخلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیاہے۔

پاکستان کی اوول کے مقام پر حاصل کی گئی فتح اس کی بھارت کے خلاف مجموعی طورپر73ویں کامیابی تھی۔اس سے قبل بھارت کو زیادہ شکستیں دینے کے اعزازمیں آسٹریلیابھی پاکستان کا ہم پلہ تھا جس نے بھارتی ٹیم کو 72بار پچھاڑا ہے۔

ان دوٹیموں کے بعد بھارت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف60اور سری لنکا کے خلاف55شکستیں کھائی ہیں،دوسری جانب، پاکستان کی بھارت کے خلاف73ون ڈے کامیابیاں اس کی سری لنکا کے بعد کسی بھی ٹیم کے خلاف دوسری زیادہ فتوحات بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں