بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کر دی

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کر دی

اسلام  آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو  نے آرمی چیف قمر  جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیو  نے جاسوسی اور دہشتگردی کی کارروائیوں پر آرمی چیف سے معافی مانگ لی ہے ۔ اپیل میں کلبھوشن نے تمام الزامات کا اعتراف کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیو کو جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور  ملٹری ایپلٹ کورٹ نے کلبھوشن یادیو  کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیو کی وجہ سے بہت سی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا  کہ اس نے پاکستانی قوم اور ریاست کے خلاف سازش کی ہے، اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس کو ٹرائل میں اپنے دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔  جاسوسی کے لیے 2005 اور 2006 میں پاکستان آیا ۔

کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ ان تمام جاسوسی کی کارروائیوں کی فنڈنگ بھارتی ایجنسی را   کرتی تھی۔

مصنف کے بارے میں