پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ کیلئے27کھلاڑیوں کا اعلان

پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ کیلئے27کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹریننگ پرجانے والے27کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاجہاں انکی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔
پی سی بی کی میڈیا پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹریننگ کیمپ 10ہفتوں تک جاری رہے گاجو کہ 3جولائی سے 9ستمبر تک نیشنل کر کٹ اکیڈمی لاہورمیں جاری رہے گا۔ یہ کیمپ پاکستان کر کٹ ٹیم کی مستقبل میں مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے جہاں نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔
تما م کھلاڑیوں کو کہا گیاہے کہ وہ 2جولائی کو کیمپ میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ما سوائے بابر اعظم اورفخر زمان کے جو تیسرے ہفتےکیمپ میں شامل ہونگے۔اکتوبر تک پاکستانی ٹیم کسی بھی ملک کا دورہ نہیں کر رہی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کو جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھادونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے شامل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام مندرجہ ذیل ہیں:
سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، صاحبزادہ فرحان،عمر امین ، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین،آصف ذاکر،عمر اکمل،عثمان شنواری ،سمین گل،رومان رئیس، محمد عرفان،میر حمزہ،شاداب خان، اسامہ میر،بلال آصف،عامر یامین، فہیم اشرف، عمادبٹ، حسین طلعت،محمد نواز، آغاسلمان، محمد رضوان،محمد حسن