امریکہ نے چین کو شمالی کوریا پردباﺅ مزید بڑھانے کا کہہ دیا

امریکہ نے چین کو شمالی کوریا پردباﺅ مزید بڑھانے کا کہہ دیا

واشنگٹن:امریکہ نے واشنگٹن میں بدھ کے دن ہونے والے چین کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات میں چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریاکوآئندہ اپنا ایٹمی میزائل پروگرام مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے معا شی اور سفارتی دباﺅ بڑھائے۔
امریکہ اور چین کے دفاعی اور سفارتی اعلی حکام کے درمیان یہ مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد منعقد ہوئے جس میں انھوں نے کہا تھاکہ چین شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام مزید بڑھانے سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔
کچھ روز پہلے شمالی کوریا سے رہا ہونے والے امریکی طالبعلم کی موت نے دونوں مما لک کے درمیان حالات کومزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
امریکہ کے سیکریٹر ی آف سٹیٹ ریکس ٹلرسن نے امریکی وزیر دفاع جم میٹس کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کو خطے میں کشید گی کم کرنے کیلئے شمالی کوریا پر معا شی اور سفارتی دباﺅ مزید بڑھانا ہوگا اوریہ اسکی سفارتی ذمہ داری بھی ہے۔انھوں نے کہاکہ صدر ٹڑمپ اس سال چین کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ دونوں ممالک کوریاکے معاملے کے باوجود آپس میں ملٹری سمیت تمام تعلقات بڑھانے پر راضی ہیں۔