نشئی شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، چھریوں کے وار ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے

نشئی شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، چھریوں کے وار ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے

لاہور:  لاہور میں نشئی شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ دیئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شوہر بابر نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی 28سالہ طیبہ کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور چھریوں سے وار بھی کئے پھر جبکہ اس کے سر کے بال کاٹ دئیے۔ طیبہ کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بابر نشئی ہے اور اکثر بیوی سے لڑائی کرتا رہتا ہے۔طیبہ کے گھر والوں نے اس کے شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سبزازار میں درخواست جمع کرائی جس پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں