چوہدری سرور نے ایف بی آر کے اقدامات کو ’مہنگائی بم‘ قرار دیدیا

چوہدری سرور نے ایف بی آر کے اقدامات کو ’مہنگائی بم‘ قرار دیدیا

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یکم جولائی سے پہلے ہی ڈیوٹی کی شر ح میں اضافے کے ایف بی آر کے اقدامات کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں, ملک میں بیڈ  گورننس کو  جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ قوم مہنگائی, بد عنوانی اورناانصافی کے سیلاب میں ڈوبتی رہیگی۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کو مضبوط بناکر فعال کرنا میری اولین تر جیح ہے جسکے لیے مجھے جو بھی قربانی دینا پڑی میں اس کیلئے تیار ہوں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان جیسے ایماندار اور مخلص لیڈر ہی قیادت میں ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اور قوم تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں ہم بھی قوم  کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے، ان حالات میں ایف بی آر نے  یکم جولائی سے 144 اشیاء کی ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر کے نہ صرف غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے بلکہ اس سے ملک میں عید سے پہلے مہنگائی کا ایک نیا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے اداروں میں سیاسی مداخلت اور سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے ادارے اپنی من مانی کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں