شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہوٹل کے کمرے میں بنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہوٹل کے کمرے میں بنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لندن : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی کھلاڑی کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیکن کچھ کھلاڑی اپنی ذاتی مصروفیات کے بعد انگلینڈ میں ہی قیام پذیر ہیں ۔جن میں محمد عامر اور شعیب ملک شامل ہیں محمد عامر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے رکے ہوئے ہیں جبکہ شعیب ملک اپنی بیوی ثانیہ مرزا کی وجہ سے انگلینڈ میں قیام پذیر ہیں ۔ ثانیہ مرزا ان دنوں انگلینڈ میں ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا انگلیںڈ میں ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو وائرل ہو   گئی ہے جس میں ثانیہ مرز ا اپنے شوہر شعیب ملک کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ وہ ایک مشرقی بیوی کی طرح شعیب ملک کے اوپر ہیں اور شعیب ملک کی کمر کو اپنے پاؤں سے دبا رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک سینے کے بل زمین پر لیٹے ہوئے اور ان کی اہلیہ کسی بھی روایتی مشرقی خاتون کی طرح اپنے شوہر کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ان کے اوپر کھڑی ہو کر انہیں اپنےپاﺅں سے دبا رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا وزن شاید شعیب ملک کی صحت کیلئے کچھ زیادہ ہی تھا اس لیے وہ شکوہ کرتے ہوئے نظر آئے لیکن ثانیہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی اپنی فرمائش تھی جس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ ’ مجھ سے غلطی ہوگئی‘۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں