گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کا احتجاج رنگ لے آیا

11:02 PM, 22 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

سکردو:  بلتستان کے ڈاکٹروں کا احتجاج رنگ لے آیا،صوبائی وزارت صحت نے غلطی کا اعتراف کر لیا، ڈی ایچ کیوسکردو اور گانچھے کے ڈاکٹروں کیلئے سی ایم پیکج کا نوٹیفکیشن جاری، چاروں اضلاع کے ڈی ایچ اوز  تاحال محروم رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت صحت نے گزشہ روز سیکشن آفیسر بجٹ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں بلتستان کو مکمل نظر انداز کر دیا تھا جس کیخلاف جمعرات کے روز DHQسکردو اور DHQگانچھے کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کے بعد صوبائی وزارت صحت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا .

انہوں نے دونوں بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کیلئے سی ایم پیکج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا,  تاہم محکمہ صحت بلتستان سے وابستہ ڈاکٹرز  ہاتھ ملتے رہ گئے کیونکہ انہیں تازہ ترین نوٹیفکیشن میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں