عامر خان نے نئی فلم کیلئے 50 کلو وزن کم کر لیا

ممبئی : با لی ووڈ سپر سٹار عامر خان اکثر اپنی فلم کی مناسبت سے اپنا حلیہ تبدیل کر تے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کے کردار کے پیش نظر وہ کچھ ہی وقت میں اپنے اندر ایسی تبدیلی لے آتے ہیں کہ دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ایسا ہی کچھ انہوں نے اس مرتبہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان کی نئی فلم ‘ٹھگ آف ہندوستان’ کی شوٹنگ کے درمیان لی گئی تصویروں کو شیئر کیا جس میں حیران کن تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنا وزن دوبارہ 120 کلو سے کم کرکے 70 کلو کرلیا ہے۔

انہوں نے نہ صرف اپنا وزن کم کیا بلکہ اپنی جسامت کی بناوٹ کو بھی تبدیل کرلیا ان کے کندھے پورے کریئر میں ایسے نہ تھے جیسے اب انہوں نے بنائے ہیں۔ حالانکہ ان کے گھر والے بارہا ان کو صحت کے حوالے سے خبردار کرتے رہتے ہیں لیکن وہ جتنی بار بھی اپنے اندر تبدیلی لاتے ہیں سب کو حیران کر دیتے ہیں۔