موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

سکھر:   آئی جی موٹر وے شوکت حیات خان اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایت کے بعد پورے ملک کی طرح سیکٹر ون سکھر میں ایس ایس پی غلام سرور بھیو  کی زیر نگرانی گنجائش سے زائد مسافر لے جانے والی گاڑیوں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے عملے کیخلاف موٹر وے پولیس کی جانب سے بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مطابق موٹر وے پولیس کی جانب سے13 جون سے ملک بھر کے دیگر سیکٹروں کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی ایسی گاڑیوں کے عملے کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کیا گیا جو کہ گنجائش سے زیادہ مسافر لے جانے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کررہے تھے۔

گنجائش سے زائد مسافر لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کے دوران 21جون تک 70گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن پر 55ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جبکہ ان گاڑیوں کے 70 ایسے مسافروں کو گاڑیوں سے اتارلیا گیا جو گاڑیوں کی چھت پر سفر کررہے تھے، بعد ازاں جن کو متبادل گاڑیوں کے ذریعے اپنی منزل کے لئے روانہ کیا گیا۔

اسی طرح19 گاڑیاں جو حد سے زیادہ اوور لوڈ تھیں ان کو موٹر وے پولیس نے ہائی وے پر سفر کرنے سے روک دیا۔جبکہ مقررہ کرایہ نامے سے زائد رقم وصول کرنے والے147 مسافر گاڑیوں پر ایک لاکھ16ہزار 300 سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا،259 مسافروں کو زائد کرائے کی مد میں 58ہزار 900سو کی رقم عملے سے واپس بھی کروائی گئی۔

مسافروں نے موٹر وے پولیس کیجانب سے شروع کی جانے والی کاروائی کو سراہاتے ہوئے موٹر وے پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ موٹر وے پولیس واحد ادارہ ہے جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں