خواتین ہنسانے والے مردوں سے شادی کو ترجیح دیتی ہیں، تحقیق

میامی: ہنسی مزاح مرداور عورت دونوں کی کمزوری ہے لیکن جیون ساتھی کے انتخاب میں دونوں کیلئے اس کا مطلب مختلف ہے۔اس بات کو ماہرین نے اپنی ایک تحقیق سے ثابت کیا ہے ، تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین شریک حیات کے انتخاب میں زیادہ نخریلی واقع ہوئی ہیں اور وہ جیون ساتھی کے روپ میں ایسا مر دچاہتی ہیں جو انھیں اپنی باتوں سے ہنساسکے۔جبکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو ہنسی مزاح کرنے والی خواتین بالکل پسند نہیں ہوتیں۔ مردوں کو وہ خواتین پسند آتی ہیں جو ان کے مذاق اور لطائف کو پسند کریں۔

میامی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ریسرچر زلیا نا ہون اور ان کی ٹیم کی جانب سے 80مرداور خواتین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں جو انہیں اپنی گفتگو سے ہنسائے؟ ۔دوسرا سوال تھا کہ ان کیلئے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبور کر سکتا ہو لیکن اس نتیجے کے برعکس مردوں کے جوابات تھے کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند ہے جوان کے لطیفے اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہوا ان پر ہنسنا بھی جانتی ہو۔
رپورٹ کے مطابق خواتین صرف ایک ایسا ساتھی ہی نہیں چاہتیں جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خودان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے۔پروفیسر لیانا ہون کے خیال میں خواتین لوگوں کو ہنسنے کے فن کو مردوں کی ذہانت کی علامت سمجھتی ہیں۔