شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا، خرم دستگیر

شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی کارروائی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہا۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بنائی گئی جے آئی ٹی قابل عزت و احترام ہے اور شریف خاندان نے اسے تمام متعلقہ ریکارڈ جمع کرا دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت ہم سب عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں