شاہد خاقان نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

شاہد خاقان نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگاتے ہوئے شاہد خاقان کے کاغذات کو مسترد کر دیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگاتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'

شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل طاہر محمود عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ایپلٹ ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے والے حلف نامے کی شق 'این' کے تحت شاہد خاقان عباسی کے نامزدگی فارم مسترد کیے جب کہ شق 'این' کہتی ہے کہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں