شیخ رشید کی نازیبا گفتگو پر ریحام خان بھی میدان میں آگئیں،منہ توڑ جواب دیدیا

10:01 AM, 22 Jun, 2018

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نازیبا گفتگو پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:'عام انتخابات میں دہشت گردی کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا'

ریحام خان نے ان کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ اس معاملے کا نوٹس لے گی؟ .

یہ بھی پڑھیں:زعیم قادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد ملزم شہباز شریف کا قاتل چہرہ بے نقاب کریں،خرم نواز گنڈا پور

انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان سے اس گند کو ختم کیا جائے۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی گفتگواور حاضر جوابی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی شاید وہ آئے روز ٹی وی سکرین پر نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'

شیخ رشید نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سمیت فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کی تھی۔ ریحام خان کی شائع ہونے والی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں