اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہوکی اہلیہ پر سرکار خزانے میں خورد برد پر فرد جرم عائد

اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہوکی اہلیہ پر سرکار خزانے میں خورد برد پر فرد جرم عائد
کیپشن: Image by The Times of Israel

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خورد برد پر فرم جرم عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'عام انتخابات میں دہشت گردی کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا'

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:زعیم قادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد ملزم شہباز شریف کا قاتل چہرہ بے نقاب کریں،خرم نواز گنڈا پور
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہے تاہم ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر کے کھانے منگوائے تھے جس کی تحقیقات گزشتہ سال اگست میں شروع ہوئی تھیں اور اس دوران ان سے پولیس نے کئی گھنٹوں تک تفتیش بھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں