علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار

علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار
کیپشن: علیم خان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ جبکہ وہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ زائد ہے جب کہ وہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔

دستاویزات کے مطابق علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے۔ ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے۔ ان کے پاس 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیاں موجود ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک ہے۔

 

مزید پڑھیں: پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی

دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔

اس کے علاوہ علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے۔ ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹرننگ آفیسر میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ایاز صادق

دستاویزات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپے کمائے۔ تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے موجودہ اثاثوں میں 41 کروڑ 7لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا ان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جب کہ ان کے بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں