گڈانی، سمندر میں 17 افراد ڈوب گئے، 4 لاشیں نکال لی گئیں

 گڈانی، سمندر میں 17 افراد ڈوب گئے، 4 لاشیں نکال لی گئیں
کیپشن: ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کر لیا گیا۔

دوسری جانب ڈوبنے والے دو بچے لاپتا ہیں، جن کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ایدھی کے غوطہ خور بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

 مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات ٹیکس کیس، لگتا ہے سیاسی وڈیروں نے پمپس کھول لیے ہیں، چیف جسٹس

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔ ڈوبنے والوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں