آئندہ 72 گھنٹے اہم، ن لیگ کے بڑے نام قیادت سے اختلافات کرتے نظر آئیں گے

03:27 PM, 22 Jun, 2018

 لاہور: (رپورٹ عاصم نصیر، نمائندہ خصوصی) ٹکٹوں کی تقسیم مسلم لیگ ن کے گلے کی ہڈی بن گئی۔ زعیم قادری کی بغاوت کے بعد پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئندہ 72 گھنٹے کے دوران مسلم لیگ ن کے بڑے نام قیادت کے خلاف سر اٹھاتے نظر آئیں گے۔ لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، پاک پتن اور ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کئی رہنما آزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف درخواستیں مسترد

لیگی قیادت نے اختلافات سے بچنے کیلئے اب مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں جو حلقے کلیئر ہیں وہاں ٹکٹ جاری کیے جائیں گے اور اختلافات والے حلقوں میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک انتظار کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں