ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، مریم نواز

ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، مریم نواز
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کے وینٹی لیٹر سے ہٹانے سے متعلق ڈاکٹرز ہی فیصلہ کرینگے، ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'

لندن کے ہارلے کلینک پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ والدہ کی حالت تسلی بخش نہیں ہے اور ان کے وینٹی لیٹر سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرزکریں گے۔نیب ریفرنسز میں پیشی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جانیکا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔