مہوش حیات نے بینظیر بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

مہوش حیات نے بینظیر بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستانی ڈراموں اور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اداکارہ نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی بینظیر بھٹو کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات، بینظیر بھٹو کی سوانح حیات پڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو وہ خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنایا، انہیں ان کے حقوق دلوائے اور معاشرے میں مساوات کو فروغ دیا۔مہوش نے مزید لکھا کہ ایک وقت تھا جب بینظیر بھٹو نے خواتین کے اندر یہ احساس جگایا کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں، انہوں نے امید دلائی کہ خواتین بھی ستاروں تک پہنچ سکتی ہیں۔

cf64c8d7706b77a50dde8fec76bcef4b


مہوش حیات نے لکھا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا کہ وہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوسکیں اور تصور کرسکیں کہ ان کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھا آئے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط اور نفیس خاتون تھیں، جنہوں نے ایک مثال قائم کی اور وہ ان کی کہانی میں جلد جان ڈالیں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اداکارہ نے فلموں اور فیشن کے حوالے سے مشہور ایک ویب سائٹ کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی تھی، جس میں انہیں اور سابق وزیراعظم کو ایک ساتھ دکھاتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ مہوش حیات، بینظیر بھٹو کی سوانح حیات پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں۔