نگران حکومت کا چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کا فیصلہ

نگران حکومت کا چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آ باد:نگرانی وفاقی حکومت نے چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔


مختلف حلقوں کی جانب سے چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن پر اعتراض اٹھایا جا رہا تھا کہ ان کی ایک سیاسی وابستگی ہے اور وہ الیکشن پر اثر انداز ہو رہی ہیں اس لیے انہیں اس عہدے پر نہیں ہونا چاہیے۔

ماروی میمن کے خلاف شکایات سامنے آنے کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ماروی میمن کو چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دی ہے اور اس کا امکان ہے کہ صدر پاکستان کے سمری پر دستخط کے بعد ماروی میمن کو باقاعدہ طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے فروری 2015 میں ماروی میمن کو چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کیا تھا۔