سیاست سے بے حد محبت شادی نہ کر نیکی وجہ بنی،شیخ رشید

سیاست سے بے حد محبت شادی نہ کر نیکی وجہ بنی،شیخ رشید
فوٹو: فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے چٹ پٹے بیانات کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔تاہم شیخ رشید نے اب تک شادی نہیں کی۔شیخ رشید سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے شادی کیوں نہیں کی جب کہ ان کو مخالفین کی وجہ سے شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔


انٹرویو کے دوران عوامی لیڈر شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی مسئلہ ہے۔میرے بارے میں دنیا میں جو بھی باتیں ہو رہی ہیں۔وہ بالکل فضول ہے۔اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیا۔

اس سے پہلے بھی جب ایک بار شیخ رشید سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے دے دی۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے نیچے کتابیں بیچا کرتا تھا، لوگ کہتے ہیں کہ شیخ رشید فلاں نلکے سے پانی بھرا کرتا تھا اور نیکر پہنا کرتا تھا۔دل میں شادی نہ کرنے کے حوالے سے کوئی خلش نہیں ہے کیونکہ اللہ نے بہت عزت دی ہے۔