عمران خان اتنا ہی کریں جتنا کل برداشت کر سکیں : بلاول بھٹو

عمران خان اتنا ہی کریں جتنا کل برداشت کر سکیں : بلاول بھٹو
کیپشن: image by Facebook

ٹھٹہ :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان عوام کے لیے عذاب بن گیا ، کٹھ پتلی حکومت نہ منظور ہے  .

تفصیلات کے مطابق  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اتنا ہی کریں جتنا کل کو برداشت کر سکیں ، غریب کیلئے ٹیکس اور چوروں کے لیے ایمنسٹی سکیم ظلم ہے ، خان صاحب دھمکیوں سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہمارے حصے کا پانی چوری ہو رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اپنی ہی گیس سے حصہ نہیں مل رہا ، نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، خان صاحب کے دوستوں کے بے نامی اکائونٹ ہلال ہیں ، جو جماعتیں وفاقی بجٹ کو سپورٹ کر رہی ہیں ان کو اپنا حساب دینا پڑے گا ، آصف زرداری کا قصور یہ ہے کہ انھوں نے صوبوں کو بااختیار کیا ، عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دھاندلی سے بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ، کسی کو عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہیں دینا چاہئے۔