نیب نے فواد کے احتساب بارے بیان کا نوٹس لے لیا

نیب نے فواد کے احتساب بارے بیان کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو


اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کے اس بیان کا نوٹس لے لیا جس میں انہوں نے کہا کہ نیب نہیں بلکہ حکومت احتساب کر رہی ہے۔

نیب کے ترجمان نے ایک بیان میں وزیر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیمرا سے وزیر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کریں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر کے بیان سے نیب کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیب نے حکومت سے کرپشن کا کوئی ایک ریفرنس بھی موصول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کا قومی اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے پہلے ہی اعتراف کیا گیا ہے۔