سعودی عرب انسداد منی لانڈرنگ گروپ کا پہلا عرب رکن بن گیا

سعودی عرب انسداد منی لانڈرنگ گروپ کا پہلا عرب رکن بن گیا


پیرس:  سعودی عرب انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے بین الاقوامی گروپ ایف اے ٹی ایفکا باقاعدہ رکن بن گیا ہے،یہ پہلا عرب ملک ہے جسے اس گروپ کی کی رکنیت حاصل ہوئی ہے۔

فناشل ایکشن ٹاسک فورس کا قیام 1989ء میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عمل میں آیا تھا۔ پہلے اس گروپ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کام کیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اس کے مینڈیٹ میں اضافہ کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی فنڈنگ کو بھی شامل کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب 2015ء سے انسداد منی لانڈرنگ ٹاسک فورس کا مبصر رکن چلا آ رہا تھا۔ سعودی عرب کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی روک تھام کے لئے قابل تحسین اقدامات کے بعد اس گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔