لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے۔ دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔
COAS talk on ‘Pak’s Regional Security Perspective’ at IISS.
“Pak is at the cusp of achieving sustainable, irreversible, enduring peace & stability. This can be complemented through meaningful international partnership, support & will to take on regional challenges”, COAS.(1of2). pic.twitter.com/kQwVm4szNn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 22, 2019
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں۔ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور غیر ملکی سرماریہ کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔