نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
کیپشن: ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ مصطفیٰ کمال آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

کراچی: قومی احتساب بیورو نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔نیب کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کر لی۔

نیب کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت دی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں۔