شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
کیپشن: کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر اثر پڑا ہے جس کے باعث یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن اکانومی کلاس کے لیے 100 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا جب کہ دیگر کلاسز کے لیے 6 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا تاہم 50 کلو میٹر تک سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔

جناح ایکسپریس حادثے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ حیدر آباد ٹرین حادثے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ حادثے کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں انسانی غلطی ثابت ہوئی ہے اور مسافر ٹرین کے تھوڑی دیر بعد مال گاڑی کو نہیں نکالنا چاہیے تھا۔