مریم نواز نے اپوزیشن کی میثاق معیشت کی تجویز کو مذاق قرار دے دیا

مریم نواز نے اپوزیشن کی میثاق معیشت کی تجویز کو مذاق قرار دے دیا
کیپشن: Image Source: Malik Mohammad Awan Twitter Account

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، قوم کےساتھ ان کی صحت سے متعلق  مخاطب ہوں۔نوازشریف مجھے اکیلاچھوڑکراڈیالہ جیل سے نہیں جانا چاہتے تھے،ان نے جیل سے اسپتال جانے سے انکارکیاتو ان کی طبیعت دیکھ کرگھبراگئی تھی،کہاگیا بڑارسک ہوجائےگا۔

مریم نواز نے انکشاف کیا کہ  نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا ، جس کے لئے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کوبھی اڈیالہ بلایا گیانواز شریف  نے بارہاکہاکہ مریم اڈیالہ میں اکیلی ہے مجھے وہاں جاناہے،اڈیالہ جیل میں مجھے ہارٹ اٹیک کے بار ے میں نہیں بتایا گیا، ذاتی معالج نے مجھے بتایاکہ انہیں ہارٹ اٹیک ہواکچھ ایسے حقائق ہیں جوعوام کے ساتھ نہیں آسکے،مریم نوازنے جیل میں نوازشریف کوہارٹ اٹیک کی رپورٹ میڈیاکودکھادیں میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کوہارٹ اٹیک بتایاگیا،ڈسچارج سرٹیفکیٹ،مریض،معالج اوراہلخانہ کونہیں دیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا کیا علاج معالجہ ہوا،میر ے علم میں نہیں رپورٹ میں شدید ہارٹ اٹیک کی تصدیق کی گئی نوازشریف کے علاج معالجے میں غفلت برتی گئی۔ ان  کی میجرآرٹری میں ایشوہے اور بلڈسپلائی میں بھی ایشوہے ۔

مریم نے کہا کہ ڈاکٹرزکے مطابق نوازشریف کوہارٹ اٹیک ہوسکتاہے،تمام معاملات کے باوجود انہیں ضمانت نہیں ملی،کیس بہت سنجیدہ ہے،ایک ڈاکٹرنے ہاتھ جوڑے کہ ہم نوازشریف کاکیس نہیں لے سکتے،ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوکچھ ہواتواسکی ذمہ داری سب پرہوگی،کہاگیاکہ5لوگوں سےزیادہ کسی کوملنے کی اجازت نہیں دیں گے،ڈاکٹرعدنان کوبھی نوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا،


مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران ہماری باتیں سننے کیلئے ایک شخص کی ڈیوٹی لگائی گئی،نالائق اعظم کوسمجھ آجانی چاہیے کہ وہ شکست کھاچکاہے،نالائق اعظم ناکام اورنوازشریف کامیاب ہوچکا ہے،عوام کے حق کی آوازاٹھانےکی سزا مل رہی ہے ،با پ بیٹی کی ملاقات پربھی پہرےبٹھائے گئے ، وہ  ایک سیاسی قیدی ہیں،قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں،انہیں شرم آنی چاہیے۔

مریم نواز نے اپوزیشن کے میثاق معیشت کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے میثاق معیشت کی بات کی ہے توا ن کے پیش نظربہت کچھ ہوگا،ان  کامجھ سے زیادہ سیاسی تجربہ ہے معیشت کابیڑہ غرق کرنےوا لے سے کسی قسم کامیثاق نہیں کرناچاہیئے،جوخودکسی کامحتاج ہووہ کسی اورکوکیاریلیف دےگا،میثاق معیشت مذاق معیشت ہے۔