نواز شریف کی بیماری پرسیاست انتہائی افسوسناک ہے، عمر چیمہ

نواز شریف کی بیماری پرسیاست انتہائی افسوسناک ہے، عمر چیمہ
کیپشن: Image Source: Umar Cheema Twitter Account

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز  کی جانب سے نواز شریف کی بیماری پرمسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔

عمرچیمہ کا کہنا تھا کہ بیماری وعلاج پرمیاں صاحب اور ان کی  صاحبزادی کاموقف ہائیکورٹ نے بھی مستردکیا، مریم نوازکامجموعی بیانیہ خودمسلم لیگ نوازکیلئے بڑی پریشانی کاباعث ہے ۔ 

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس سے خاندان،جماعت میں موجودتقسیم کھل کرسامنے آگئی، شہبازشریف مسلم لیگ نوازکے صدرہیں لیکن میاں صاحب کی صاحبزادی فیصلے اپنے ہاتھ میں لیناچاہتی ہیں۔

یادر ہے کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے میثاق معیشت کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے میثاق معیشت کی بات کی ہے توا ن کے پیش نظربہت کچھ ہوگا لیکن میں میثاق معیشت کو نہیں مانتی تاہم  ان کامجھ سے زیادہ سیاسی تجربہ ہے۔ معیشت کابیڑہ غرق کرنےوا لے سے کسی قسم کامیثاق نہیں کرناچاہیئے۔