پاکستان مستحکم اور پائیدار امن حاصل کرنے کے قریب ہے :جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان مستحکم اور پائیدار امن حاصل کرنے کے قریب ہے :جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: image by Twitter

لندن : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیرپا مستحکم اور پائیدار امن و استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے ، برطانیہ کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹیڈیز میں علاقائی سلامتی پر پاکستان کا موقف کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھ اکہ اس کا فروغ بامعنی بین الاقوامی اشراکت ، حمایت اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم سے ممکن ہے .

آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہتر سیکیورٹی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول رہی ہے جو علاقائی تعاون کے لیے نہایت ضروری ہے ، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام خطے میں دیرینہ تنازعات اور مسائل کے حل پر منحصر ہے ۔