ورلڈکپ: بھارت نے افغانستان کو 225رنز کا ہدف دےدیا

ورلڈکپ: بھارت نے افغانستان کو 225رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

ساؤتھمپسٹن: انڈیانے افغانستان کو 225رنز کا ہدف دےدیا ، ویرات کوہلی 67 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو 225 رنز کا ہدف دےدیا ۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز  اسکور کیے۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا،  روہت ایک رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئےاور راہول بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور  30 رنز اسکور کیے۔ 


کپتان ویرات کوہلی ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہو  ئے، وجے شنکر  29 ، ایم ایس دھونی  28 ، کیدار جادیو  52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔جبکہ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے  ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔