فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے دل کی بات عوام کے سامنے رکھ دی

فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے دل کی بات عوام کے سامنے رکھ دی
کیپشن: Image by Twitter

لندن : پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے اپنے دل کی بات عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ابھی تک اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے جس پر کام کررہے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم ابھی تک سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے ، اس کیلئے تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں ، انھوں نے جو ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہے وہ جنوبی افریقہ کے پاس نہیں ہے.

آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی ضرورت تھی ، انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس پر توجہ دے رہے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم یقینی طور پر ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل سکتی ہے ، انگلینڈ کی ٹیم بھی سری لنکا سے ہار گئی ہے ، نیوزی لینڈ کو بھی بڑے میچ کھیلنے ہیں پر امید ہے کہ ایونٹ میں کامیاب رہیں گے ۔