بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے : پاکستان

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے : پاکستان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے ، بھارت منفی بیانات سے پاکستان کو نیچا دکھانے کی سازش کر رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے معاملے کو سیاسی رنگ دے کر پاکستان کیخلاف ساز ش کرر ہا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، بھارت منفی بیانات سے پاکستان کو نیچا دکھانے کی سازش کر رہا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے سلسلے میں دی گئی بھارت کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہیں ، ایف اے ٹی ایف کے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو نا چاہئے تاکہ معاملات کو احسن انداز میں چلایا جا سکے ۔