بھارت نے سنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

بھارت نے سنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

ساؤتھمپسٹن: بھارت نے سنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم5. 49 اوورز میں 213 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  52رنز بنائے وہ  آخری اوور میں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ رحمت شاہ  36 جبکہ  گلبدین نائب 27 رنز سکور کرکے آؤٹ ہوئے ۔ 

انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، انہوں نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا ۔ علاوہ ازیں جسپریت بمراہ،  چاہل اور ہردیک پانڈیا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

 اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز  اسکور کیے۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا،  روہت ایک رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئےاور راہول بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور  30 رنز اسکور کیے۔ 


کپتان ویرات کوہلی ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہو  ئے، وجے شنکر  29 ، ایم ایس دھونی  28 ، کیدار جادیو  52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔جبکہ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 

یادرہے کہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے  ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔